فرانس:سپر مارکیٹ حملے میں زخمی پولیس اہلکار ہلاک

March 24, 2018

گذشتہ روز فرانس کے جنوبی قصبے میں واقع سپر مارکیٹ میں حملہ آورکےہاتھوں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا،سپرمارکیٹ حملے میں تین افراد ہلاک ہوئےتھے۔

فرانس کے جنوبی قصبے میں واقع سپر مارکیٹ میں ایک مسلح شخص نے کچھ لوگوں کو یرغمال بنایا، اس سےقبل علاقے میں فائرنگ کی گئی، جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

فرانسیسی وزیرداخلہ کےمطابق زخمی پولیس اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نےحملےکودہشتگردی کا واقعہ قرار دیاہے۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر کے مطابق حملہ آور سے تعلق کے الزام میں فرانس کے جنوب مشرقی علاقے سے ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔حملےکی ذمہ داری داعش نےقبول کرلی تھی۔