ویتنام میں ہزاروں بطخیں سڑک پر نکل آئیں

March 24, 2018

کبھی کبھی زندگی میں ایسے انوکھے اور دلچسپ واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو ساری زندگی کے لئے یادگار بن جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ ویتنام میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا جہاں سڑک عبور کرتی ہزاروں بطخیں سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ویتنام کی مصروف سڑک پر ٹریفک رواں تھی کہ اچانک بطخوں کا دریا سڑک پر بہہ نکلا جس کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر نظر آئی۔

ایک کے بعد ایک سڑک عبور کرتی ہزاروں بطخوں نے جہاں تھوڑی دیر کے لئے ٹریفک کی روانی متاثر کی وہیں وہاں موجود شائقین یہ دلچسپ نظارہ دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے نظر آئے۔