کراچی میں کل سےمنگل تک گرمی بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات

March 24, 2018

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے منگل تک گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، درجہ حرارت 36سے 38ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کم ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بدھ سے سمندری ہوائیں چلنے کے بعد موسم بہتر ہوجائے گا۔