ڈکیتی،چوری اور نقب زنی کی وارداتیں،شہری زیورات اور نقدی سے محروم

March 25, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ،اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کے علاقہ گلشن نایاب سے محمد بلال کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی کے-106،تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ لیک ویوپارک کی پارکنگ سےیاسین شاہ کی موٹرسائیکل نمبرجی اے این 1272 چوری ہوگئی۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گلشن آباد میں بیوٹی پارلر میں تیارہونے کے لئے جانے والی خاتون کو دو ڈاکوئؤں نے لوٹ لیا۔ ڈاکو فوزیہ سے طلائی چوڑیاں، ہار،انگوٹھیاں اورنقدی چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو محمد ابرار سکنہ علامہ اقبال کالونی نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر میرے گھر سے 46 ہزار روپے،طلائی زیورات اورکیمراچوری کر کے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو مدثر خالد ملک نے بتایا کہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3لڑکے ان کے گھر گھس گئے جو اسلحے کی نوک پرمیری ہمشیرہ سے چارطلائی انگوٹھیاں تین چین3اور دو لاکٹ 2 میری ہمشیر ہ کا سام سنگ موبائل فون میرا پرس چھین کرلے گئے جس میں 20ہزارروپے اے ٹی ایم کارڈ ، میرا اوروالدہ کے شناختی کارڈ تھے۔تھانہ صدربیرونی کو رانا محمد افسر خان سکنہ کلفٹن ٹاؤن اڈیالہ روڈ نے بتایا کہ میں کریانہ کی دکان کر تا ہوں رات کو میری دکان کے تالے کھول کر نامعلوم چور دارز سے80ہزار روپے، موبائل کارڈ 100والے 25عدد، شناختی کارڈ اور آرمی میڈیکل ٹریٹ مینٹ کارڈ چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ کھنہ کو زاہد عمران نے بتایاکہ حسنین اورایک نامعلوم ملزم صنم چوک سے میری بھینس چوری کرکے لے گئے۔تھانہ بھارہ کہونے نویداقبال کی رپورٹ پربدرمنیرکے خلاف ساڑھے 14لاکھ روپے کاچیک ،تھانہ مارگلہ پولیس نے محمداکبرکی رپورٹ پرمظہرالحق اورعلی نعمان کے خلاف 30لاکھ روپے کاچیک ،تھانہ پیرودھائی نے ظہور خان کی رپورٹ پر محمد جاوید کے خلاف ایک عدد چیک مالیتی30لاکھ روپے ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔