بجلی کی تقسیم کار اور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری نہیں ہو سکی

March 25, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر) موجودہ حکومت پاور سیکٹر کی نجکاری کرنےمیں ناکام ہوگئی۔ عالمی مالیاتی اداروں سے معاہدوں کےباوجود بجلی کی تقسیم کار اور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری نہیں ہو سکی ۔ حکومتی مدت ختم ہونے میں دوماہ باقی رہ جانے پر نجکاری کا عمل ممکن نہیں رہا۔ حکومت کے نجکاری کمیشن نے تقسیم کار کمپنیوں ( ڈسکوز) اور جنریشن کمپنیوں ( جینکوز) کی نجکاری کےلیے مختلف قانونی مراحل مکمل کئے۔ حکومتی ترجیحات کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی جبکہ جامشورو پاور جنریشن کی نجکاری کی جانی تھی لیکن حکومت نجکاری نہیں کرسکی۔