پی ایم اےکے الیکشن کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل

March 25, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن میں نامزد چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر فہیم اختر لابر کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کاغذات نامزدگی کے آخری روز وقت مقررہ ختم ہونے سے قبل دو گروپس یونائیٹڈ ڈاکٹر فرنٹ ، اور دی ایگلز کے رہنماوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے ہیں جن کیسکروٹنی اور اعتراضات کے بعد حتمی فہرست 29 مارچ دوپہر 2 بجے آویزاں کر دی جائےگی اور انشااللہ 14 اپریل کو ایک شفاف انتخابات کے بعد ضلع ملتان کے ڈاکٹروں کی نئی منتخب قیادت وجود میں آ جائے گی۔