سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ

March 26, 2018

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت برقرارہے ،لیکن مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 450 روپے مہنگا ہوکر رواں سال کی بلند سطح 58 ہزار 650 روپے اور 10 گرام سونا 50 ہزار سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں، تو سونے کی قیمت 1348 ڈالر فی اونس پر برقرار ہی۔

لیکن ڈالر مضبوط ہونے اور سونے کی مقامی طلب بڑھنے پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 450 روپے مہنگا ہوکر رواں سال کی بلند سطح 58 ہزار 650 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا بھی 386 روپے اضافے سے 50 ہزار 251 روپے کا ہوگیا ہے۔