بھارتی نیوز اینکر رادھیکا ریڈی نے خود کشی کر لی

April 02, 2018

بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ٹی وی چینل کی معروف خاتون نیوز اینکر رادھیکاریڈی نے خود کشی کر لی۔رادھیکانے اپنی رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوز اینکر رادھیکا ریڈی تیلگو نیوز چینل وی6 ٹی وی پر اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔

مقامی پویس کے مطابق خود کشی کرنے والی اینکر کے بیگ سے ایک عدد تحریر ملی ہے جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ شدید ذہنی دبائو میں تھیں۔

مقامی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ رادھیکا کے شوہر کے ساتھ شدید اختلافات تھے جس کی بنیاد پر ان کی گزشتہ سال شوہر سے علیحدگی ہو گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو نیوز چینل وی6 ٹی وی کی رادھیکا ریڈی شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے والدین کے ہمراہ رہ رہی تھیں ،ان کا 14سال کا ایک بیٹا بھی ہے جو ذہنی معذور ہے ۔