بالی ووڈ فلموں میں اجے دیوگن کے 10 بہترین کردار

April 02, 2018

بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کی آج 49 ویں سالگرہ ہے ، انہوں نے کئی نامور فلموں میں متعدد یادگار کردار اداکیےہیں ۔ پھول اور کانٹے سے اپنے فلمی کیریئر کی بلندیوں کو چھونے والے اجے دیوگن نے درجنوں فلموں میں شاندار اداکاری کی،آج ہم آپ کو ان کی10 مشہور فلموں کے بارے میں بتاتے ہیں، جن کے ذریعے سے وہ ورسٹائل اداکار بننے میں کامیاب ہوئے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


رین کوٹ

رین کوٹ اجے دیوگن کی ایک منفرد فلم تھی، اس میں اجے دیوگن نے’منو ‘کا کردار ادا کیا فلم میں وہ انتہائی سنجیدہ نظر آتے ہیں اس میں ان کی ہیروئن ایشوریہ رائے بچن تھیں فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں کے درمیان گھومتی ہے ، جس میں کئی سالوں کے بچھڑے ہوئے ایک بار پھر مل جاتے ہیں ۔ اس فلم نے نیشنل فلم ایوارڈ جیتا ۔

ریڈ

کرائم پر مبنی فلم’’ ریڈ‘‘ کی کہانی ایک حقیقی واقعے سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، جس میں ایک انکم ٹیکس آفیسر ٹیکس نادہندہ سے ٹیکس وصول کرتا ہے، فلم میں اجے دیوگن لکھنو کے انکم ٹیکس ڈپٹی کمشنر کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں اور چھاپہ مار کا رروائیوں کے ذریعے لو گو ں سے ٹیکس وصو ل کرتے ہیں ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ لیانا ڈی کوز اور سوربھا شکلا نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

پھول اور کانٹے

اجے دیوگن نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم پھول اور کانٹے سےکیا ، یہ فلم 1991 میں بنائی گئی تھی اس فلم سے ہی اجے دیوگن کافی مقبو ل ہو گئے، فلم میں انہوں موٹر سائیکل پر خطرناک اسٹنٹ کا مظاہرہ بھی کیا ۔ ان کے ساتھ ہیروئین اداکارہ مدھو تھیں ۔

کمپنی

اجے دیوگن کی مشہور فلموں میں ایک فلم کمپنی بھی ہے جس میں انہوں نے گینگسٹر کا کردار بڑی خوبصورتی سے اداکیا ہے اور بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ۔یہ فلم 2002 کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی جسے شائقین نے بہت پسند کیا، فلم نے مجموعی طور پر سات فلم فیئر ایوراڈ جیتنے۔

اوم کارا

فلم اوم کارا 2006 میں ریلیز ہوئی، جس میں اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ کپور نہایت خوبصورتی سے کردارادا کرتی نظر آئیں ۔اس فلم نے تین ایوارڈ اپنے نام کیے ،جن میں کارا فلم فیسٹیول ، ایشین فلم فیسٹیول اور ساتواں فلم فیئر ایوارڈ شامل ہیں ۔فلم میں اجے کی اداکاری کو مداحوں نے خوب پسند کیا ۔

درشیم

فلم ’درشيم‘ میں اجے دیوگن ایک عام آدمی کا کردار ادا کرتے ہیں، جس کا خاندان قانونی چارہ جوئی میں پھنس جاتا ہے اور اپنی سوجھ بوجھ سے بڑی مشکل کے ساتھ اپنے خاندان کو سسٹم سے بچاتا ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ تبو نے بھی کا م کیا تھا۔

بھگت سنگھ

فلم کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس میں اجے دیوگن بھگت سنگھ کا کردار ادا کیا ہے، جو انگریزوں کے ساتھ لڑی جانے والی جنگ آزادی کا ہیرو ہے۔ اس فلم نے بھی متعدد ایوارڈ اپنے نام کئے۔

زخم

فلم زخم بھی اجے دیوگن کی ایک منفرد فلم ہے، اس فلم کے ذریعے اجے نے نیشنل فلم ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔

سنگھم

اس فلم کے ذریعے اجے دیوگن کا فی عرصے بعد ایکشن میں نظر آئے ہیں اور اپنے منفرد اسٹائل سے فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔ فلم میں اجے دیوگن ایک ایماندار پولیس آفیسر کا کردار ادا کرتے ہیں اور کرپٹ لوگوں اور سیاست دانوں کے لیے کافی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔