عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان ایک ساتھ پرفارم کریں گے

April 04, 2018

عالمی شہرت یافتہ صُوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور استاد راحت فتح علی خان دُنیا کے مختلف ممالک میں ایک ساتھ آواز کا جادو جگائیں گے۔

دونوں سنگرز کے مابین اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر عارفانہ اور صُوفیانہ کلام پیش کر کے امن کا پیغام عام کریں گے۔

اس حوالےسےدونوں فنکاروں کے درمیان ایک ملاقات ہوئی۔ ملاقات میںراحت فتح علی خان کے ڈائریکٹر سلمان احمد بھی موجود تھے۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس وقت فلموں، ڈراموں اور دُنیا بھر میں صوفی موسیقی عروج پر ہے لہذا دونوںفنکارجوصوفیانہ کلام گاتےہیں، کیوں نہ ایک ساتھ پرفارم کریں ۔

واضح رہے کہ وونوں سنگرز کوک اسٹوڈیو میں ایک ساتھ آواز کا جادو جگاچکے ہیں۔

صدیوں سے سماع کی محفلوں میں صُوفیانہ اور عارفانہ کلام پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کلام میں ایسی قوت ہوتی ہے کہ دل میں اتر کر سُننے والوں کو بے خود کر دیتا ہے۔

درگاہوں اور درباروں پر برسوں سے قوالی کے ذریعے صُوفیانہ کلام پیش کیا جا رہا ہے۔ صُوفیانہ موسیقی کا آغاز خواجہ معین الدین چشتیؒ اور امیر خسروؒ کے دور سے ہوا۔

برصغیر پاک و ہند میں قوالی کا فن تقریباً چھ سو سال پُرانا ہے، جو پشت در پشت منتقل ہوتا ہوا ہم تک پہنچ رہا ہے۔ پاکستان میں استاد نصرت فتح علی خان نے قن قوالی کو پُوری دنیا میں نئے رنگ اور منفرد انداز سے متعارف کروایا