صرف 2 فیصد ٹیکس دیں اور رقم پاکستان لے آئیں

April 05, 2018

بیرون ملک موجود رقم پر صرف 2 فیصد ٹیکس ادا کریں اور ساری رقم پاکستان لے آئیں، کوئی باز پرس نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں پیکج کے خدوخال کی منظوری دی جائےگی،وزیر اعظم آج شام اقتصادی شعبے کیلئے پیکج کا اعلان کرینگے۔

بیرون ملک سرمائے پر 5 فیصد ٹیکس اداکرنے والوں کا سرمایہ قانونی شمار ہو گا، اندرون ملک غیر ڈکلیئرڈ شدہ جائیداد رکھنے والے بھی مستفید ہوسکیں گے، پیکیج کا نفاذ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا جائے گا۔