نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس آج جاری ہونےکا امکان

April 08, 2018

نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم خصوصی قانون کے ذریعے لائی جارہی ہے جس کا آرڈیننس آج کسی وقت جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آرڈیننس آج جاری نہ ہوسکا تو ایمنسٹی اسکیم کا نفاذ مشکل ہوجائے گا جس کی وجہ سینیٹ اجلاس کاکل سے شروع ہونا ہے۔

خصوصی قانون کے ذریعے لائے جانے والی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پرصدارتی آرڈیننس آج جاری نہ ہوا تو اسکیم کا نفاذ قانونی طور پر مشکل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ کل (پیر)سے سینیٹ کا اجلاس شروع ہورہا ہے،قانون کی منظوری مشکل ہو جائے گی ۔