متحدہ کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی پی ایس پی میں شامل

April 14, 2018

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمراہ میڈیا ٹاک میں شبیر قائم خانی نے ایم کیو ایم چھوڑنے اور پی ایس جوائن کرنے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ،ایم کیوایم کے تمام گروپوں کے لوگوں کو پھر پی ایس پی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی میں جھوٹ نہیں بولا جارہا ،ہم ٹی وی پرکچھ اور بند کمروں میں کچھ اور کی سیاست نہیں کر رہے ۔

پی ایس پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہم کسی ذات کے لیے یا ذاتی مفاد کےلیے اکٹھے نہیں ہوئے جو لوگ کسی بھی ایم کیوایم میں رہ گئے ہیں ان کےلئے بانہیں پھیلاتا ہوں ،اب بھی ان کےلئے راستہ کھلا ہے۔