کہے پر قائم ہوں، نوازشریف جیل جائیں گے: شیخ رشید

April 16, 2018

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے،اس الیکشن کو کسی حادثے کا ڈر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن تاخیر سے نومبرتک بھی ہوسکتے ہیںلیکن چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوں گے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، پھر بھی میرے خلاف فیصلہ آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔