بھارت کا کشمیریوں کے قتل عام کے لیے نئی فورس بنانے کااعلا ن

April 17, 2018

سرینگر(صباح نیوز) بھارت نے کشمیریوں کے قتل عام کے لیے نئی فورس بنانے کااعلان کردیاہے نئی فورس پولیس کمانڈوز پر مشتمل ہوگی جبکہ نام کرائسس رسپونس ٹیم رکھاگیاہے ،فورس جدید ہتھیاروں سے لیس ہوگی اور تربیت کے لیے غیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی،۔تفصیلات کے مطابق قابض بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کو روکنے کے لیے پولیس کی نئی فورس بنانے کااعلا ن کردیا ہے فورس کانام کرائسس رسپونس ٹیم رکھاگیاہے اس کی مکمل تربیت کمانڈوز کی طرح کی جائے گی ۔مقبوضہ جموں وکشمیر پویس کے حکام کاکہناہے کہ معربی ممالک کی طرح پولیس اہلکاروں پر مشتمل اس فورس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔