نیب میں شہبازشریف کے داماد علی عمران پیش نہ ہوئے

April 17, 2018

لاہور (نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے داماد علی عمران یوسف صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل میں نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔نیب حکام نے انہیں بیان کیلئے ذاتی طور پرگزشتہ روز 2 بجے طلب کیا تھا ۔لیکن آفس ٹائم ختم ہونے تک وہ نیب حکام کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔ نیب ترجمان نے بتایا کہ انکی دوبارہ طلبی یا کسی بھی اقدام کے حوالے سے فیصلہ میٹنگ کے بعد کیا جائیگا۔ نیب ذرائع کے مطابق علی عمران یوسف کو مالی بد عنوانی سے متعلق کچھ شواہد ہونیکی اطلاعات پر انہیں طلب کیا گیا تھا۔