جیمز کومی کی ٹرمپ مخالف کتاب ’اے ہائیر لوئلٹی‘ کی اشاعت

April 17, 2018

ایف بی آئی کے سابق چیف جیمز کومی کی ٹرمپ مخالف کتاب ’اے ہائیر لوئلٹی‘ امریکا میں شائع کردی گئی ہے، خریداروں کے لیے یہ کتاب مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہے۔

’اے ہائیر لوئلٹی: ٹرتھ، لائز اینڈ لیڈرشپ‘ یعنی وفاداری کی اعلیٰ مثال: سچ، جھوٹ اور قیادت کے نام سے اس کتاب میں جیمز کومی نے بطور ایف بی آئی چیف اپنے زندگی کے تجربات شیئر کیے ہیں۔

کتاب میں تین امریکی صدور کے کردار کا موازنہ کیا گیا ہے جن میں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر صدارت کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو مئی 2017ء میں ایف بی آئی کے چیف کے عہدے سے فارغ کردیا تھا۔