نواز شریف کل لندن جائیں گے

April 17, 2018

سابق وزیر اعظم میاںمحمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبعیت دوبارہ ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے کل لندن روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف غیر ملکی پرواز کیو آر 629 سے براستہ دوحا لندن کل صبح ساڑھے 9 بجے لندن کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ ٹکٹ کے مطابق انہوں نے واپسی کے لیے 22 اپریل کی بکنگ کرائی ہے۔

ترجمان شریف فیملی کے مطابق نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان بیٹی ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ لندن جائیں گی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں، انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کلثوم نواز شدید علیل ہیںاور گزشتہ کئی روز سے لندن کے اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔