بازار حصص ، 100انڈیکس 90پوائنٹس کی کمی پر بند

April 19, 2018


پاکستان حصص بازار میں آج کاروبار کا دوسرا مسلسل منفی دن رہا اور 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 90 پوائنٹس کی کمی پر کیا۔

ملک میںجاری سیاسی صورتحال پر تشویش کے سبب پاکستانی حصص بازاز میں سرمایہ کاری کا رجحان ملا جلا رہا۔

کاروبار کے آغاز پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خبروں پر مارکیٹ میں خریداری دیکھی گئی جبکہ آج مجموعی طور پر 368 کمپنیوں کے18 کروڑ سے زائد حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے کم ہوکر 9325 ارب روپے ہوگئی۔