علی ظفر کی میشا شفیع کے الزامات کی تردید

April 19, 2018

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے حراساں کئے جانے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ الزامات غلط ہیں لیکن میں ان الزامات کا جواب الزامات سے نہیںدوںگا۔

علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے، اس پر میںیقین رکھتا ہوں۔

علی ظفر نے ٹوئیٹر پر دیئے گئے اپنے پیغام میںکہا کہ میں عالمی سطح پرجاری مہم ’می ٹو‘ سے اچھی طرح واقف ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بچی اور بچے کے والد ہیں، ایک شوہر اور ایک ماں کا بیٹا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا شخص ہوں جو رسوائی اور بے رحمی کے خلاف متعدد بار اپنے، اپنی فیملی، خاندان اور دوستوں کے لیے کھڑا ہوا اور میں آج بھی ایسا ہی کروں گا۔