شنگھائی تعاون کی تنظیم کا اہم اجلاس 10 جون کو چین میں ہوگا

April 19, 2018


پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ ژنگ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون کی تنظیم کا ایک اہم ترین اجلاس 10 جون کو چین میں ہورہا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی صدرممنون حسین اور اہم محکموں کے وزراء کرینگے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بلوچستان تو کیا پورے پاکستان میں چینی باشندوں کے لئے سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں جس کا کریڈٹ حکومت، فوج اور ایجنسیوں کے ساتھ عوام کو بھی جاتا ہے۔

وہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں پاکستانی اورچینی صحافیوں اورمیڈیا پروفیشنلز کے ایک گروپ کو بریفنگ دے رہے تھے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ بعض ممالک سی پیک کو ناکام بنانے پرتلے ہوئے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔