2018 کی متاثر کن شخصیت رکھنے والی خواتین

April 20, 2018

اگر یہ کہا جائے کہ دنیا میں خوبیوں سے مالا مال افراد کی کمی نہیں تو بے جا نہ ہوگا ہرشخص کی کوئی نہ کوئی بات کسی دوسرے شخص کو ضرورمتاثر کرتی ہے۔شوبز اور سیاست کی دنیا میں ایسی متاثر کن شخصیات کی کمی نہیں۔ ان کا پہناوا تو پہناوامسکرانا بھی عوام کی توجہ اپنی جانب بآسانی سمیٹ لیتا ہے۔ دنیا بھر میں ایسے افراد کون ہیں اورکن کن شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں اس سے متعلق جاننے کے لئے برطانوی ویب سائٹ یوگو کی جانب سے ایک آن لائن سروے کا انعقاد کیا گیا جس میں 35ممالک کے 37ہزار افراد کو شامل کرتے ہوئے ان سے آن لائن انٹرویوکیا گیا۔

سروے نتائج دو فہرستوں پر مشتمل تھے جن میںایک طرف عوام کو متاثر کرنے والے 20مرد حضرات کی فہرست شامل تھی تو دوسری طرف ان 20خواتین پر مشتمل ایک فہرست بھی شائع کی گئی جو 2018میں زیادہ سے زیادہ پسند کئے گئے۔دنیا میں سب سے زیادہ تعریف وصول کرنے والی خواتین کی فہرست میں 14 خواتین ایسی تھیں جو ہالی وڈ، بالی وڈ، گلوکاری یا میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔

انجلینا جولی

معروف ہالی ووڈ اداکارہ، مشہور فلم ساز، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی گزشتہ تین برس کی طرح اس سال بھی سب سے زیادہ تعریف وصول کرنے والی خواتین میں سرفہرست رہیں۔انجلینا جولی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہونے کے علاوہ مہاجرین کے حقوق اور خواتین پر کیے جانے والے مظالم کے حوالے سے کئے گئے کاموں میںبھی سرگرم رہتی ہیں۔ سال کے آغاز میں اداکارہ کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے نیٹو کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ہیلری کلنٹن

فہرست میں پانچواں نمبر سابق امریکی خاتون اوّل ہیلری کلنٹن کاہے ۔سادہ طبیعت اور حس مزاح سے بھرپور شخصیت کی حامل68 سالہ سابق خاتونِ ا وّل، سینیٹر، وکیل اور امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کے لیے ہمت او ر جرات کی واضح مثال بھی ہیں۔

مشل اوباما

فہرست میںدنیا کی دوسری متاثر کن خاتون کے لئے سابق امریکی صدر اوبارک اوباما کی اہلیہ مشل اوباماکا نام ہے ۔وہ پیشے سے وکیل ہونے کے علاوہ لکھاری بھی ہیں ۔متاثر کن خواتین کے علاوہ مشل اوبامہ سنہ 2010میں دنیا کی طاقتورترین خواتین میں سرفہرست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔

اوپرا ونفرے

گولڈن گلوب لائف ٹائم اچیومنٹ حاصل کرنے والی امریکہ کی پہلی سیاہ فارم خاتون اوپرا ونفرے متاثر کن خواتین کی فہرست میں تیسرانمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔63 سالہ اوپرا معروف اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر،ٹاک شوز کی میزبان بھی ہیں۔ اوپرا ونفرے ہالی ووڈ انڈسٹری میںخواتین کرداروں کو اجاگر کرنے والی خاتون کے طور پررول ماڈل سمجھی جاتی ہیں۔ ٹی وی میزبان کے علاوہ اوپرا ذاتی چینل کی مالک بھی ہیں۔

دپیکاپڈوکون

فہرست میں 13ویں نمبر پر جگہ بنانے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈو کون ہیں۔م اس برس متاثر کن شخصیات میں جگہ بنانے والی ہ یشوریا رائے، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون تینوں ہی کا شمار بولی وڈ کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ انڈسٹری میں خوب نام کمانے والی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے یہ تینوں اداکارائیں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی آگے بڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

ایشوریا رائے

بچپن ہی سے اپنی خوبصورتی اور اچھی کارگردگی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہنے والی،سابق حسینہ عالم بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے متاثر کن خواتین کی فہرست میں11ویںنمبر ہیں ۔ اس کے علاوہ رواں ماہ ایشوریہ رائے بچن کو بہترین خاتون کے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوئم

دنیا کی سب سے طویل المدتی حکمران بننے کا ریکارڈ رکھنے والی ملکہ الزبتھ دوئم اس فہرست میں چوتھا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ملکہ الزبتھ کو متاثر کن خاتون ہونے کے ساتھ کسی سلطنت پر دنیا کی واحد65 برس تک حکمرانی کرنے والے حکمران کی بھی حیثیت حاصل ہے۔

ملالہ یوسف زئی

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی واحد پاکستانی خاتون ہیں جن کا شمار 2018 میں دنیا میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں کیا گیا ہے متاثر کن افراد کی فہرست میں ملالہ یوسف زئی 7ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔