سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے حقائق کے منافی ہیں: کانگریس

April 20, 2018

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام نہاد دعوے کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

ترجمان کانگریس آنند شرما کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے حقیقت کے منافی ہیں۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بتائیں کہ سرجیکل اسٹرائیک کا نتیجہ کیا نکلا۔

ترجمان کانگریس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مودی کی خارجہ پالیسی کسی سوچ سمجھ کے بغیر ہے، مودی بھارتی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔