فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار کے ساتھ کیا ہوا؟

April 20, 2018

بولی وڈ اداکاراکشے کمارآج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’کیسری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اکشے کمار فلم کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمارفلم ’’کیسری‘‘ کی عکسبندی کے دوران زخمی ہونے کے باوجود کام میں مصروف ہیں۔اس فلم کی عکسبندی بھارتی ضلع مہاشترا کے شہر ستارا کے قصبے وائی میں جاری تھی کہ اس دوران اکشے کمار کی پسلیاں زخمی ہو گئیں۔

ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے لیکن انہوں نے آرام کرنے اور ممبئی اپنے گھر جانے سے انکار کر دیا ہے۔

فلم ’کیسری‘ کی کہانی1897 میں ہونے والی ’سارا گڑھی کی جنگ‘ پر مبنی ہے۔ یہ جنگ برٹش بھارتی آرمی جو کہ 21 سکھ سپاہیوں پر مشتمل اور افغان اورکزئی قبائلیوں کے درمیان لڑی گئی تھی۔

اس فلم میں اکشے کمار ایک سکھ سپاہی کے کردارمیں نظر آئیں گے۔

ایک انٹرویو میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے ایک ماہ سے کیسری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، عکسبندی کے دوران جب جب وہ اپنے سر پر سکھوں کی روائتی پگڑی پہنتے ہیں تو ان کا سینہ فخر سے چوڑا ہوجاتا ہے۔