بیٹے کی کامیابی پرجیکی شروف خوشی سے سرشار

April 20, 2018

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار جیکی شروف اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کی کامیابی پر خوشی سے جھومنے لگے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں منفرد صلاحیتوں کی بدولت دیگر اداکاروں کو پیچھے چھوڑ جانے والے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف ان دنوں شہرت کی اُن بلندیوں پر ہیں جہاں کسی اداکار کو پہنچنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن خطرناک اسٹنڈز میں اکشے کمار اور ڈانس میں ہریتھک روشن جیسے نامور اداکاروں کو مات دینے والے نوجوان اداکار کی کامیابی پر ان کے والد جیکی شروف بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

جیکی شروف کا اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کو اتنی محبت سے نوازا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ان کاکہنا تھا کہ فلم ’فلائینگ جیٹ‘ اور ’منا مائیکل‘ کی ناکامی کے بعد ٹائیگر ٹوٹ گیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ ٹائیگر ’باغی ٹو‘ کی ریلیز سے قبل بہت پریشان تھا لیکن فلم کی توقعات سے بڑھ کر کامیابی کے بعد ٹائیگر نے مجھے کہا تھا کہ ’میں اب سکون کی نیند سویا ہوں‘جبکہ میں سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے بیٹے کو کامیاب بنایا۔

ٹائیگر شروف کی پہلی بلاگ بسٹر فلم ’باغی ٹو‘ صرف بھارت میں اب تک 155 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔