گہری نیند کیلئے کار آمد مشورے

April 20, 2018

مشاہدے کی بات ہے کہ اچھی نیند سے دن بہت خوبصورت اور پرجوش گزرتا ہے اور اس میں کمی ڈپریشن اور چڑچڑے پن سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے۔

یہ بھی درست ہے کہ ہر شخص کی نیند کا وقت جدا ہوتا ہے،کچھ سونے سے قبل موسیقی سننا، کتاب پڑھنا، ٹی وی دیکھنا پسند کرتے ہیں، یہ عوامل وقت کا بڑا دوانیہ سمیٹ لیتے ہیں اور دیر سے سونے کی عادت پختہ ہوجاتی ہے۔

بہت سے لوگ بستر پر لیٹتے ہی گہری نیند میں پہنچ جاتے ہیں تو بعض کو سونے میں کئی منٹوں تک کروٹیں بدلنا پڑتی ہیں،ان کی کیفیت غالب جیسی ہوتی ہے جو کہتے ہیں’نیند کیوں رات بھر نہیں آتی‘۔

ماہرین کے مطابق اگر کوئی انسان سونے میں 15 منٹ تک بستر پر لیٹا ہے اور پھر اسے نیند آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سال کے 4 دن صرف نیند کے انتظار میں گزر گئے۔

اگر آپ بھی ایسی صورتحال کا شکار ہیں اور بستر پر لیٹتے ہی نیند لینے کے خواہشمند ہیں تو پھر اپنے روزمرہ کے معمولات میں چند تبدیلیاں لائیں،جیسے کہ سونے سے آدھا یا ایک گھنٹہ پہلے کھانا نہ کھائیں اور چائے پینے سے احتراز برتیں۔

سونے کے کمرے میں تیز روشنی یا شور نہ آنے دیں، مصروفیات کا بوجھ لے کر بستر پر نہ جائیں،دوپہر میں دیر تک سونے سے رات کی نیند معمولات خراب ہوتےہیں۔