انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں استحکام

April 21, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی بے قدری کا تسلسل ،جمعہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 115.62 روپے اور قیمت فروخت 115.72روپے پرمستحکم رہی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 117.20روپے سے بڑھ کر117.40روپے اور قیمت فروخت 117.50روپے سے بڑھ کر 117.70روپے ہوگئی۔یوروکی قدر میں 30پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قدر میں 1.30روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یورو کی قیمت خرید 144.60روپے سے گھٹ کر 144.30روپے اور قیمت فروخت 146.10روپے سے گھٹ کر 145.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 166.30 روپے سے گھٹ کر 166.00 اور قیمت فروخت 167.80روپے سے گھٹ کر 166.50روپے ہو گئی ۔سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدرمیں بالترتیب 5،5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 31.25روپے سے بڑھ کر 31.30اور قیمت فروخت 31.55روپے سے بڑھ کر 31.60روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 31.95روپے سے بڑھ کر 32.00روپے اور قیمت فروخت 32.25روپے سے بڑھ کر 32.30روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 18.60روپے سے گھٹ کر 18.50روپے اور قیمت فروخت 19.60روپے سے گھٹ کر 19.50روپے ہوگئی۔