وزیر اعظم نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

April 21, 2018

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے ایشوز پرغور کے لیے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس 23اپریل کو کراچی میں طلب کر لیا ۔

اجلاس گورنر ہاؤس میں دوپہر 12 بجے ہو گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سرزمین پارٹی اور جماعت اسلامی نے شہر میںلوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرکے مختلف کمپنیوں کو بجلی بنانے اور ڈسٹری بیوشن کا لائسنس دیں تاکہ ان کے کمپٹیشن سے عوام کو فائدہ پہنچے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ عوام کو لوڈ شیڈنگ سے دوچار کرنے اور اربوں روپے لوٹنے کے جرم پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ہم اسلام آباد تک لانگ مارچ بھی کرسکتے ہیں۔