تائیوان کی پارلیمنٹ ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی

April 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


تائیوان کی پارلیمنٹ ایک بار پھر میدان جبگ بن گئی جہاں اجلاس کے دوران ارکان اپنے غصے پر قابونہ رکھ سکے او راپنی نشستیں چھوڑکر ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی شرو ع کر دی۔

پارلیمنٹ میں موجود ممبران کے درمیان یہ کشیدگی فوجی پینشن کے حوالے سے گرما گرم بحث پر شروع ہو ئی اور اچانک دیکھتے ہی دیکھتے ارکانِ پارلیمنٹ اس قدر غصے میں آگ بگولہ ہو گئے کہ سب نے ایک دوسرے پر دھا وا بو ل دیا۔

بعد ازاں سینئر اراکین نے بیچ بچاو کرا کے معاملہ رفع دفع کروایا اور اجلاس کی کاروائی جاری رکھی۔