یہ جیکٹ مجھے دو ورنہ جانے نہیں دونگا

April 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

کبھی کبھی شرارتی گوریلوں کی حرکتیں اتنی بے ساختہ ہوتی ہیں کہ دیکھنے والے قہقہے لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

یوگنڈا میں ایسا ہی ایک دلچسپ منظر اس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا جب ایک شرارتی ننھا گوریلا سیاح کی جیکٹ کا دیوانہ ہوگیا۔

یہ منظر اس وقت دیکھنے کوملا جب یوگنڈا کے ایک جنگل میں کچھ سیاح سیر کے لئے گوریلوں کے پاس پہنچے جہاں ایک ننھے گوریلا کو سیاح کی جیکٹ اتنی پسند آئی اس نے خاتون سیاح کو جانے نہ دیا اور اس کی جیکٹ پکڑ کر کھینچنے لگا ۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔