سالگرہ کی دعوت کیا ہوئی گیل خود ہی کیک بن گئے

April 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار بلے باز ہمیشہ ہی خبروں میں اِن رہتے ہیں ، ڈانس کی بات ہو یا مستی مذاق کی گیل ہر محفل کی جان تسلیم کئے جاتے ہیں ۔

ایسا ہی کچھ بھارتی کرکٹر کے ایل راہل کی سالگرہ کے موقعے پر ہوا جب راہل کے دوستوں نے سالگرہ منانے کا ارادہ کیا تو گیل اپنے منفر انداز میں کچھ انوکھا کرتے دکھائی دئیے اور کیک ہی بن گئے ۔

آئی پی ایل کے سلسلے مین بھارت میں موجود کرس گیل نے ٹیبل میں رکھے پھلوں کے خوبصورت کیک کے بیچ و بیچ اپنا سَر نکالا اورٹیبل پر خود ہی کیک بنے رہے۔

تمام ساتھی کرکٹر ان کے ساتھ مل کر انجوائے کرتے رہے ۔انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی اور مداح گیل کے انداز کو خوب پسند کرتے دکھائی دئیے ۔