عامر کے تابڑ توڑ حملے، 40 سیکنڈ میں حریف ڈھیر

April 22, 2018

دو سال بعد رنگ میں اترنے والے عامر خان ایک بار پھر کنگ قرار پاگئے، باکسرعامرخان نے کینیڈین حریف فل لوگریکو کو چالیس سیکنڈز میں ڈھیر کرتے ہوئے پہلےہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

گریکو، عامرخان کے تابڑ توڑ حملوں کا سامنا نہ کرسکے اور دو باررنگ میں گرے۔

ڈھائی کلو کا ہاتھ دکھانے والے عامر خان کی دوبارہ چیمپئن بننے کی خواہش ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


عامر خان کا کہنا ہے کہ ’عامرخان کیا ہے؟ یہ ہی بتانے وہ رنگ میں اتریں ہیں، میرا اگلا ہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔‘

مقابلہ جیتنے کے بعد انہوں نےکہا کہ مستقبل میں شائقین کو بڑے مقابلے دینے کی خواہش ہے ، وہ چاہتے ہیں باکسنگ اسٹیڈیم بھرے ہوں ۔