ڈولفن فورس کے میکزم کومزید اپ ڈیٹ کرنے کاحکم

April 22, 2018

لاہور(کرائم رپورٹر سے‘کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ شہریوں کی جان ، مال و املاک کی حفاظت کے لیے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کے میکنیزم کو مزید اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ ندیم کھوکھر نے اس حوالہ سے تمام سپروائزری آفیسر و سیکٹر انچارجز کو پٹرولنگ کو مزید موثر کرنے اور خاص طور پر سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے موصول ہونے والی کال یا کسی دیگر اطلا ع پر غیر معمولی طور پر ریسپانس کرنے کا حکم دیا ہے ۔