عامر خان نے بیوی کا بدلہ گریکو سے لے لیا

April 22, 2018

باکسر عامر خان نے فل لوگریکو سے اپنی بیوی پر طنزیہ جملے کسنے کا بدلہ لے ہی لیا۔

ہوا کچھ یوںڈھائی ماہ قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران گریکوعامر خان پر مسلسل طنز کے تیر برسا رہے تھے اورعامر خان برداشت کر رہے تھے لیکن جب بات ان کی اہلیہ فریال مخدوم اور ان کی ذاتی زندگی تک پہنچی تو عامرخان آپے سے باہر ہو گئے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

عامر خان نےغصے سے اٹھ کر گریکو کے چہرے پر پانی سےبھرا گلاس انڈیل دیا۔

آس پاس بیٹھے لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا لیکن جھگڑا اتنا بڑھا کہ انتظامیہکوتقریب روکنا پڑگئی۔

آج چالیس سیکنڈز میں گریکو کو ڈھیرکر کے عامرخان نے اپنا بدلہ لے لیا ۔