بھارتی اداکار نے 25 سال چھوٹی دوست سے شادی کر لی

April 23, 2018

بھارتی ماڈل اور بالی ووڈ اسٹار ملند سومن نے خود سے 25 سال چھوٹی دوست انکتا کنور سے بیاہ رچا لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق 52 سالہ ملند سومن کی اپنی 27 سالہ فضائی میزبان دوست سے شادی کی تقریب ممبئی کے علی باغ میں مہاراشٹر کے روایتی رسم و رواج کے مطابق منعقد ہوئی۔

سومن کی انکتا سے پہلی ملاقات 2016ء میںہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقاتوںکا سلسلہ جاری رہا۔

انکتا فضائی میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ اسپورٹس وومن بھی ہیں، ملند بھی ایک اسپورٹس مین ہیں اور اس لے بھی دونوں کے درمیان مزید اچھے تعلقات قائم ہوئے۔

ملند سومن 1995ء میں علیشا چنائے کے ایک مشہور زمانہ گانے کی ویڈیو میںپہلی بار منظر عام پر آئے، جس کے بعد انہوں نے متعدد بالی ووڈ فلموںمیںبھی کام کیا ، وہ ٹی وی رئیلٹی شو ز میںبھی حصہ لے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملند سومن دوسری مرتبہ دولہا بنے ہیں، اس سے قبل ان کی شادی 2006ء میںہوئی تھی جس کا انجام 2009ء میں طلاق پر ہوا تھا۔