قتل کا ملزم لاہور ہائیکورٹ سے فرار

April 23, 2018

لاہور ہائی کورٹ میں سیکیورٹی انتظامات کی قلعی ایک بار پھر کھل گئی ،جہاں سے ضمانت خارج ہونے کے بعد قتل کا ملزم فرار ہوگیا۔

ملزم صفدر کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں قتل کا مقدمہ درج تھا،درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم احاطۂ عدالت سے بھاگ نکلا۔

ملزم صفدر کو پکڑنے کےلیے مدعی مقدمہ اس کے پیچھے بھاگتا رہا۔