سمرسیٹ میں داڑھی مونچھوں کی چمپئن شپ کا انعقاد

April 23, 2018

برطانوی کاؤنٹی سمرسیٹ میں داڑھی مونچھوں کی پانچویں سالانہ برطانوی چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

عجیب و غریب اور منفردانداز کی داڑھی مونچھوں کے حامل 200 سے زائد شرکاء نے دی ہینڈل بار کلب میں ہونے والی اس چمپئن شپ میں حصہ لیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

10سے زائد کیٹیگریزپر مشتمل اس چمپئن شپ میں انوکھی، قدرتی اور فری اسٹائل کے مقابلوں میں شامل شرکاء نے سنواری ہوئی مختلف انداز سے آراستہ اور بلو ڈرائی کی ہوئی داڑھی مونچھوں کی نمائش کی جنہیں کئی ججوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے نمبر ز دیے گئے۔

مقا بلے میں شریک افراد کا کہناتھا کہ دا ڑھی اور مو نچھو ں کو بڑھا نا سر کے بال بڑھانے سے زیادہ مشکل ہے اور ان میں بھی باقاعدہ شیمپو اورکنگھا کر نا پڑتا ہے ۔