100بالز فارمیٹ کا مقصد کھیل کو سادہ بنانا ہے، اینڈریو اسٹروس

April 24, 2018

لندن (نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو اسٹروس کہتے ہیںکہ 100بالز فارمیٹ کا مقصد کھیل کو سادہ بنانا اور خاص طور پر مائوںاور بچوں کو کرکٹ کی جانب راغب کرنا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم کرکٹ کے نئے شائقین پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو لوگ روایتی کرکٹ کے شائق نہیں ہیں، ان کی دلچسپی کا سامان کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کھیل کو اتنا آسان بنائیں جوکہ نئے لوگوں کی سمجھ میں آجائے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ 2020ء سے ایک مینز اور ویمنز ایونٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔