تہمینہ جنجوعہ سے نائب امریکی وزیر خارجہ ملاقات، پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود پر بات چیت

April 24, 2018

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز پیر کو اسلام آباد پہنچی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ قائم مقام نائب وزیر خارجہ کے دورے میں امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے پر بات کی گئی۔واضح رہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق امریکی حکومت یکم مئی سے کریگی۔