مہاراشٹر: بھارتی فورسز نے دو روز میں 32 علیحدگی پسند مار دیے

April 24, 2018

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دو روز کے دوران بھارتی فورسز نے علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں 32 افراد کو ہلاک کردیا۔

مہاراشٹر کے علاقے جملگٹامیں گزشتہ شام بھارتی فورسز نے مبینہ مقابلے میں 6 علیحدگی پسند وں کو ہلاک کردیا۔

دو روز قبل کیے گئے بھارتی پولیس کےمبینہ انکاؤنٹر کے مقام سے علیحدگی پسندوں کی مزید 10لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

اتوار کی شام کو بھارتی پولیس اور علیحدگی پسندوں کے درمیان بھی مبینہ مقابلہ ہوا تھا، جس میں 16 افراد مارے گئے تھے۔