’’لوگ مختلف ممالک کی جیلوں میں رل گئے،کہاں ہیں وزیر داخلہ ؟‘‘

April 24, 2018

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمارے لوگ مختلف ممالک میں قید ہیں، مختلف ممالک کی عدالتوں میں رل رہے ہیں،وزیر داخلہ کہاں ہیں؟

سپریم کورٹ میں بیرون ممالک جیلوں میں قیدپاکستانیوں سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ چوہدری نثار کو خیال آیا تو قیدیوں کی حوالگی کا معاہدہ ہی معطل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وزارت داخلہ اور خارجہ دونوں سے پوچھ کر بتائیں کہ کتنے عرصے میں یہ بیرون ملک جیلوں میں قیدپاکستانی قیدی اپنے وطن واپس آجائیں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ قیدی سزائیں اپنے ملک میں کاٹ سکتے ہیں، اس حوالے سے ہمیں متعلقہ وزارتوں سے پوچھ کر آج ہی بتایا جائے۔

بیرون ممالک جیلوں میں قیدپاکستانیوں سےمتعلق کیس میں درخواست گزار نے عدالت کے گوش گزار کیا ہے کہ سری لنکاکی جیل میں 87،تھائی لینڈ میں 83 ،یو اےای میں 2710 ،یوکے میں 423 ،ترکی میں 69،ایران میں 189 اورآذربائیجان میں 3 پاکستانی قید ہیں۔