مسلسل 23 گھنٹے تیراکی کیلئے پرعزم ترکش جانباز

April 24, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو آپ نے کئی منچلوں کوپانی میں ڈوبکیاں لگاتے اور تیراکی کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا، لیکن کئی گھنٹوں تک تیراکی کرنا اور عالمی ریکارڈ بنالینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ترکی سے تعلق رکھنے والے 46سالہ ’کیم کارابے‘نامی ڈائیور نے 23گھنٹوں تک تیراکی کے عالمی ریکارڈ کا عزم کیا اور ترکی کے جزیرےگوکیاڈا پر پہنچ گیاجہاں وہ طویل دقورانیہ تک تیراکی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔

ایکوریم مین کے نام سے مشہور ترکش ڈائیورنے اسقبل بھی یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم 15گھنٹے اور 10منٹ تک کی تیراکی کر سکے تھے اور ایک بار پھر یہ عزم لئے گہرے سمندر میں اتر گئے ہیں ۔