کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون ٹرمپ کی ہم شکل نکلی

April 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

وہی چہرہ وہی سنہری بال ،اسپین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہم شکل خاتون سامنےآگئیں۔

اسپین کے شمال مشرقی علاقے کبانا دی برگنتینوس میں رہنے والی بزرگ خاتون ڈولوریس اینٹیلو اپنے چہرے کے باعث راتوں رات مشہور ہو گئیں۔

جو دیکھنے میں بالکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی دکھتی ہیں۔

ڈولوریس گزشتہ 40 برس سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے پاس نہ تو ٹی وی ہے اور نہ ہی موبائل فون۔

مقامی میڈیا کے نمائندے بھی ان سے انٹرویو لینے پہنچے جس کے دوران خاتون نے کہا کہ گاؤں کے لوگ اب انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی کزن پکارنا شروع ہوگئے ہیں۔

مقامی صحافی نے کھیتوں میں کام کرنے والی اس خاتون کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

امریکی صدر کی ہم شکل خاتون لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔