ایران میں سمپوزیم کا انعقاد، نیول چیف کی شرکت

April 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایران میں منعقد ہونے والے انڈین اوشین نیول سمپوزیم اور کنکلیو آف چیفس میں شرکت کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے انڈین اوشین نیول سمپوزیم کے شرکاءسے خطاب میں انہیں پاکستان کے میری ٹائم نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے خطاب میں خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے مشترکہ عالمی کاوشوں کی ضرورت ہے،بحری اقتصادیات سے بھر پور مستفید ہونے کیلئے بحرِ ہند کے ساحلی ممالک کا اشتراک نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے ایران آرمی چیف اور عالمی بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔