احتساب سب کا ہونا چاہئے، (ن)لیگ

April 26, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حنیف صدیقی، عبدالوحید انقلابی و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے، پانامہ میں 450 افراد کے نام آئے تھے ان کے خلاف نیب اور اعلیٰ عدلیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی، ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے، ملک میں ہر ادارے میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔