الیکشن قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کو کراچی کے مسائل یاد آگئے،فرید قادری

April 26, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت قادریہ کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ فریدالدین قادری نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی میں بجلی اور پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے اقدامات کریں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے کی روش کو چھوڑیں، انہوںنے کہا کہ الیکشن کے قریب آتے ہی تما م سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو کراچی کے مسائل یاد آگئے جب کہ کراچی کے شہری طویل عرصے سے بجلی کی بندش غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ اور پانی کی عدم فراہمی جیسے ناگہانی آفت کا سامنا کررہے تھے۔