’’سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے پر غور جاری ہے‘‘

April 26, 2018

سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کےلیے کام کر رہے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال میں سزائے موت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب میں2018ء میں اب تک 48 افراد کو سزائےموت دی گئی۔

ہیومن رائٹس واچ نے بتایا ہے کہ سزائے موت پانے والوں میں سے نصف لوگوں کے منشیات میں ملوث ہونے پر سر قلم کیے گئے۔

سعودی عرب میں منشیات کے جرم میں ملوث متعدد افراد تا حال موت کے منتظر ہیں۔