کراچی، فیڈرل بی ایریا کی ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی

April 26, 2018

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کی ٹیکسٹائل مل میں آگ لگ گئی ہے ۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 8 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل ایف بی ایریا بلاک 21 کی ٹیکسٹائل مل میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ پاک بحریہ بھی آگ بجھانے میں معاونت کررہی ہے۔

ٹیکسٹائل مل میں آگ لگنے کی وجوہات اور آگ سے نقصان کا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔