انوشکا شرما نے امریکا میں سبزیاں پکانے میں ماہر باورچی کا انتظام کر لیا

April 27, 2018

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے امریکا میں فلم ’’زیرو ‘‘ کی عکسبندی کے لئے سیٹ پر اپنے لئے سبزیاں پکانے میں ماہر باورچی کا انتظام کر لیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما صحت مند رہنے کے لئے ویجیٹیرین ڈائٹ پر ہیں اور ان کا ایک نکتہ نظر ہوتا ہے کہ جب وہ فلم کے سیٹ پر ہوں تو ماہر شیف انہیں ویجیٹیرین کھانے بنا کر دے چاہے اسے پیسے ہی کیوں نہ ادا کرنے پڑیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما امریکا میں فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی کے لئے جس ہوٹل میں قیام کریں گی وہاں انہوں نے ویجیٹیرین شیف کا پہلے ہی انتظام کر لیا ہے۔ اداکارہ انوشکا شرما فلم ’’زیرو‘‘ میں اداکار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف اور فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ میں ورون دھون کے ساتھ دکھائی دیں گی۔