سندھ میں کلب اسکروٹنی نہیں ہورہی، نوید عالم

April 27, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈیولمپنٹ ڈومیسٹک ہاکی نوید عالم نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی بھی کلب کی اسکروٹنی نہیں ہورہی ہے، پی ایچ ایف کی کمیٹی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ایونٹ میں ایکشن میں ہونے والے کلبوں کی فہرست بنارہی ہے، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہیں اگر ان کے کسی بھی کلب کے حوالے سے تحفظات ہیں تو وہ پی ایچ ایف کو اس بارے میں آگاہ کریں۔